• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دنیا کی اگلی ٹیک منزل ہے: ڈاکٹر حیدر عباس

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس نے کہا ہے کہ ایمانداری سے کام کرتے رہیں، پاکستان دنیا کی اگلی ٹیک منزل ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر حیدر عباس نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک (آئی ٹی سی این) نمائش انڈسٹری کو ترقی دینے کی بہترین کوشش ہے، پاکستان کی افرادی قوت، ان کی مہارت، ہمارے ٹیکنالوجی مصنوعات دنیا میں بہترین ہیں۔

ڈاکٹر حیدر عباس نے کہا ہے کہ بطور ڈی جی سائبر سیکیورٹی نمائش میں پاکستان کی سائبر سیکیورٹی صلاحیت دیکھنے آیا ہوں، پاکستانی کمپنیوں کے سائبر سیکیورٹی عالمی معیار کے حل دیکھ کر حیران ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سطح پر نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر بنانے جا رہے ہیں، ملک میں سائبر سیکیورٹی پر بہت اچھا کام ہو رہا ہے لیکن انفرادی طور پر ہے، پاکستان سائبر سیکیورٹی میں کس مقام پر ہے یہ گیپ تین چار مہینوں میں مکمل کر لوں گا۔

ڈاکٹر حیدر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم پاکستان کی صلاحیت کو منظم کرے گی، انٹرنیٹ لینڈنگ کیبیل خرابی کو پی ٹی اے نے کہا کہ چند ہفتوں میں ٹھیک کر لیں گے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید