نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فضائی آلودگی آپ کو ڈپریشن میں ڈال سکتی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انوائرمینٹل سائنس اور ایکو ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھلی فضا میں جانے سے فضائی آلودگی کا سامنا ہونے پر ڈپریشن ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔
چینی ہربن یونی ورسٹی اور برطانوی کرانفیلڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں 12 ہزار مختلف افراد کا تجزیہ شامل کیا گیا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سلفر ڈائی آکسائیڈ آلودہ ترین عنصر کے طور پر سامنے آیا ہے جو ڈپریشن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
اس کے علاوہ کاربن مونو آکسائیڈ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
تحقیق مزید رہنمائی کرتی ہے کہ دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے فضائی آلودگی کا سبب بنے والے عناصر کو کم کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے۔