• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی ٹیکنالوجی شعبۂ سفر و سیاحت میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے تیار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سفر و سیاحت کے شعبے میں بڑی تبدیلی لانے کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روایتی ٹریول ایجنٹس کے کردار کو چیلنج کرتے ہوئے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ ٹولز کی مدد سے بہت کم وقت میں سیاحوں کے لیے چھٹیوں میں سفر کے اچھے پیکیج تیار کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی کئی ٹریول ایجنسیاں تیزی سے اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہیں۔

اس حوالے سے نیو یارک یونیورسٹی میں ٹریول سیکٹر کے ماہر جوکا لیتاماکی کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی بکنگ کو آسان بنانے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کر رہی ہے، اس کی مدد سے سفر کے شیڈول میں تبدیلی کروانا بھی آسان ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لیے آپ کو کسی کو کال کرنے کی ضرورت نہیں ہے بس صرف سسٹم میں اپنا سفر نامہ اپ ڈیٹ کر دیں۔

جوکا لیتاماکی نے کہا کہ اب جبکہ چھوٹی ٹریول ایجنسیاں اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہیں تو مشہور ٹریول پلیٹ فارمز بھی تکنیکی مہارت کے ذریعے دوبارہ غلبہ حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ انہیں کسٹمر بیس مل گیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں تک روایتی ٹریول ایجنٹس کے مستقبل کی بات ہے تو وہ عیش و عشرت میں گزر سکتا ہے کیونکہ انتہائی دولت مند لوگ اب بھی انسانی ایجنٹس پر ہی اعتماد کرتے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید