• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں نے ٹریپ ڈور مکڑیوں کے نئی اقسام دریافت کر لیں

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آسٹریلیا میں سائنسدانوں نے ٹریپ دور مکڑیوں کے نئی اقسام دریافت کر لیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یونی ورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے آسٹریلیا کے کیمبرلی ریجن میں پہلی مرتبہ مکڑیوں کے ایک گروپ کا مشاہدہ کیا ہے۔

ڈاکٹر جرمی ولسن کی قیادت میں ایک ٹیم جس کا تعلق یونی ورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے اسکول آف بایولوجیکل سائنس سے بلش بلٹز نامی مہم میں یہ دریافت کی جس کو آسٹریلین حکومت کی مدد بھی حاصل تھی۔

ڈاکٹر ولسن نے بتایا ہے کہ ہم نے ان مکڑیوں کو ان کے مخصوص قسم کے بل کی مدد سے دریافت کیا، عام طور پر وہاں کی مکڑیاں کھلے بل بناتی ہیں لیکن ان مکڑیوں کے بلو کے ساتھ کالر نما حلقہ بھی نظر آیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں ہمارے ذہن میں یہ سوال بار بار آیا کہ یہ مکڑیاں اس قسم کے بل ہی آخر کیوں بناتی ہیں، کیا اس کا تعلق ان کے شکار کے کرنے کے منفرد طریقے سے ہے یا یہ اپنے آپ کو کسی اور کا شکار بننے سے بچانے کے لیے ایسا بل بناتی ہیں۔

ان مکڑیوں کے بل اس طرح بنتے ہیں کے وہ سیلاب آنے کی صورت میں بھی محفوظ رہ سکتی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید