• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شاہد آفریدی: فوٹو فائل
شاہد آفریدی: فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر رد عمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں رنگ، نسل ،ذات کی بنیاد پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کےلیے ریاست کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ 25 اگست کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملوں میں 37 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ضلع موسٰی خیل کے علاقے راڑہ شم میں دہشتگردوں نے 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کیا، شناخت کرنے کے بعد قتل کیے گئے افراد میں مسافروں کے ساتھ بسوں اور ٹرکوں کے ڈرائیورز بھی شامل تھے، دہشتگردوں نے راڑہ شم میں کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگائی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید