• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔

50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے پیر کے روز پانچ چیمپئن مینٹورز کا اعلان کیا تھا، ان کی ٹیموں اور 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

لائنز اور پینتھرز کے درمیان 16 ستمبر کو ہونے والا میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے شروع ہوگا جبکہ باقی تمام میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔

لائنز اینڈ پینتھرز کا میچ اس لیے صبح ہوگا تاکہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن اور جنوبی افریقا ویمن کے میچ کو براہ راست نشر کرنے کا موقع مل سکے۔

ایونٹ کا شیڈول

12 ستمبر: وولوز بمقابلہ پینتھرز

13 ستمبر: اسٹالیئنز بمقابلہ لائنز

14 ستمبر: ڈولفنز بمقابلہ پینتھرز

15 ستمبر: وولوز بمقابلہ اسٹالیئنز

16 ستمبر: لائنز بمقابلہ پینتھرز

17 ستمبر: ڈولفنز بمقابلہ وولوز

19 ستمبر: اسٹالیئنز بمقابلہ ڈولفنز

20 ستمبر: لائنز بمقابلہ وولوز

21 ستمبر: پینتھرز بمقابلہ اسٹالیئنز

22 ستمبر: لائنز بمقابلہ ڈولفنز

24 ستمبر: کوالیفائر (ٹیم نمبر 1 بمقابلہ ٹیم نمبر 2 )

25 ستمبر: ایلیمینیٹر 1 (ٹیم نمبر 3 بمقابلہ ٹیم نمبر 4 )

27 ستمبر: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر کی فاتح)

29 ستمبر: فائنل

کھیلوں کی خبریں سے مزید