• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخابات میں حصہ لینے پر احتجاج، ای میلز و پٹیشن موصول

بانی پی ٹی آئی کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخابات میں حصہ لینے پر یونیورسٹی میں احتجاج ہوا، یونیورسٹی کو غصے سے بھری ای میلز اور پٹیشنز بھی موصول ہوئیں۔

پٹیشنز میں بانی پی ٹی آئی کو یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کےلیے انتہائی غیر موزوں امیدوار قرار دیا گیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق پٹیشنز میں بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کیسز، طالبان کی حمایت اور مخالفین کو ہراساں کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

جب کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی جیسے ادارے کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابلِ قبول نہیں۔

چانسلر کے عہدے کےلیے آکسفورڈ یونیورسٹی امیدواروں کا اعلان اکتوبر کے آغاز میں کرے گی۔

چانسلر کے عہدے کےلیے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے، ان انتخابات میں ڈھائی لاکھ سابق طلبہ اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے، نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت دس سال ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید