ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے یورپ میں سیاسی پناہ سے متعلق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے الزامات کی تردید کردی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نے الزام عائد کیا تھا کہ ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی اور ایک فزیو نے یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔
دوسری جانب کھلاڑیوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی پناہ نہیں لی نہ درخواست دی، یورپ میں لیگ کھیل رہے ہیں۔
کھلاڑیوں کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کھلاڑی کوئی دوسری ملازمت نہیں کر رہے، فیڈریشن کو ایشین چیمپئنز ٹرافی کے عدم دستیابی سے آگاہ کردیا تھا۔