• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکرین ٹائم

ڈوڈو کے چہرے پر گہری تشویش تھی۔

اسے دیکھ کر مجھے بھی تشویش ہوئی۔

ڈوڈو، تمہاری طبعیت ہے؟

چہرے پر بارہ کیوں بج رہے ہیں؟ میں نے پوچھا۔

ڈوڈو نے پھٹی پھٹی آنکھوں سے مجھے دیکھا۔

پھر اپنے موبائل فون پر ایک نظر ڈالی۔

کہنے لگا، تمہیں یقین نہیں آئے گا۔

یہ اسمارٹ فون بتا رہا ہے،

میرا روزانہ کا اسکرین ٹائم چھ گھنٹے ہے۔

میں بھی فکر مند ہوگیا،

غضب خدا کا، چھ گھنٹے؟

ڈوڈو نے کہا،

ہاں یار۔ سمجھ نہیں آ رہا،

اگر اسکرین ٹائم صرف چھ گھنٹے ہے

تو باقی اٹھارہ گھنٹے میں کیا کرتا رہتا ہوں۔

تازہ ترین