• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا بلھے شاہ کے 267 ویں عرس پر 3 روزہ تقریبات کا آغاز

بابا بلھے شاہ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے کر عرس کا آغاز کیا گیا --- فائل فوٹو
بابا بلھے شاہ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے کر عرس کا آغاز کیا گیا --- فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا بلھے شاہ کے 267 ویں عرس پر عقیدت مندوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

عرس کے سلسلے میں 3 روزہ تقریبات کا آغاز بابا بلھے شاہ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے کر کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بابا بلھے شاہ کو سلسلۂ تصوف و معرفت کا سرخیل سمجھا جاتا ہے، انہوں نے معرفت اور عشق حقیقی کی فکر کو پہچان دی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلھے شاہ نے عوامی فلاح، رواداری اور ہم آہنگی کو اپنے کلام کی اساس بنایا، ان کا کلام آج بھی زندہ ہے اور دلو ں کو سکون بخشتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید