• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا توشۂ خانہ ریفرنس: نیب ٹیم نے تیاری کیلئے مزید مہلت مانگ لی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

نیب ٹیم نے بانیٔ پی ٹی آئی اور اِن کی اہلیہ کے خلاف دائر توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں تیاری کے لیے مزید مہلت مانگ لی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے توشۂ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد اَز گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کے پراسیکیوٹر عمر مجید بھی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلائے صفائی نے چیئرمین نیب کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 265 کی بریت کی درخواست 2 ماہ سے دائر کی گئی، نیب سے 8 مرتبہ شواہد مانگے گئے، نیب نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف کیا شواہد ہیں، عدالتی حکم کے باوجود نیب شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

نیب ٹیم کی جانب سے سماعت کے دوران  توشۂ خانۂ کے نئے ریفرنس میں تیاری کے لیے مزید مہلت مانگ لی گئی۔

عدالت نے نیب ٹیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید