• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم ستمبر سے ’حق دو عوام کو‘ تحریک کا فیز ٹو شروع ہو گا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ـــ فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ـــ فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے کیپسٹی چارجز کی مد میں سینکڑوں ارب کھائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی ملک گیر ہڑتال کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پُرامن عوامی جدوجہد کا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ آئی پی پیز کرپشن کی کہانی ہے، قوم کے اربوں لوٹےجا رہے ہیں، شریف خاندان نے کیپسٹی چارجز کی مد میں سینکڑوں ارب کھائے اب یہ خود انہیں ختم کرنے کا اعلان کر کے پہل کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے ایک دوسرے سے اسٹریٹیجک مفادات وابستہ ہیں، معاہدوں پر چین سے بھی بات ہو سکتی ہے، ایسا نہیں کہ وہ  ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دے، ڈھنگ سے بات کی جائے تو ہمارا دوست ملک انکار نہیں کرے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکمراں خود ہی عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں، یہ معاشی دہشت گردی کر رہے ہیں، یکم ستمبر سے ’حق دو عوام کو‘ تحریک کے فیز ٹو کا آغاز کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تحریک کو گراس روٹ لیول تک منظم کریں گے اور ملک بھر میں اس کی ممبرشپ ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید