• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فارم 47 کے تحفظ کیلئے چور راستوں کی تلاش میں ہے: شوکت بسرا

شوکت محمود بسرا--- فائل فوٹو
شوکت محمود بسرا--- فائل فوٹو

سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب شوکت محمود بسرا کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت اس کے تحفظ کے لیے چور راستوں کی تلاش میں ہے۔

رہنما پی ٹی آئی پنجاب شوکت بسرا نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس دن جوڈیشل کمیشن بنا اس کا کھرا بھی جاتی امراء تک جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد روکنے کے لیے رولز کی خلاف ورزی میں ملوث ہے، ن لیگ کی حکومت 9 مئی کے بیانیے پر چل رہی ہے، ان کی کارگردگی سے عوام خوب واقف ہیں۔

شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ حکومت کو سوا سال ہو گیا ہے ابھی تک 9 مئی کے کوئی شواہد سامنے نہیں لا سکی، اسٹیبلشمنٹ آج فارم 47 کے نمونوں سے ہاتھ اٹھا لے تو حکومت زمین بوس ہو جائے گی، موجودہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے کھڑی ہے جو کسی وقت بھی گر سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید