• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، سسرالیوں کا بہو پر مبینہ تشدد، چھت سے نیچے پھینک دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علاقے شادباغ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو پر تشدد کیا اور چھت سے نیچے پھینک دیا، بہو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے لڑکی کے سُسر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 24 سالہ لائبہ کی 6 سال قبل شادباغ کے بلال خان سے شادی ہوئی تھی جو نشے کا عادی ہے، وہ باپ سے مل کر بیوی پر تشدد کرتا تھا۔

پولیس نے لائبہ کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے سُسر عمر دراز کو گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی آر میں سُسر پر بہو سے زیادتی کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لائبہ کو تشویشناک حالت میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ 

بہو پر تشدد میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید