• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سڑکوں کی تباہی کے بعد مختلف سیوریج لائنیں دھنس گئیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں سڑکوں کی تباہی کے بعدبارشوں کے باعث واٹر کارپوریشن کی مختلف سیوریج لائنیں بھی دھنس گئیں ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم نے کہا کہ طارق روڈ میں 24انچ کی سیوریج لائن دو جگہوں سے دھنس گئیں ہیں گلستان جوہر بلاک 5میں 30انچ اور بلاک 15میں 18انچ کی لائنیں دھنس گئیں ہیں اور جہان آباد سہراب گوٹھ ٹاؤن میں 18 انچ لائن دھنس گئی ہے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے دھنسنے والی لائنوں کا مرمتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی چیف انجینئرنے بتایا کہ طارق روڈ والی متاثرہ لائن کا مرمتی کام آج رات کو شروع کیا جائے گا جو اگلے چوبیس گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ گلستان جوہر اور جہان آباد سہراب گوٹھ ٹاؤن میں دھنسنے والی لائنوں کا مرمتی کام ہفتے کو شروع کیا جائے گا۔