• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر قیمت پر سچ بولیں، معاملات میں دھوکہ دہی سے گریز کریں، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد( کامرس رپورٹر )معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے روزمرہ کی زندگی کے چیلنجوں پر قابو پانے اور اللہ کی رحمتیں کمانے کے لیے قرآن و احادیث کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیاہے۔ انہوں نے باہمی احترام اور افہام و تفہیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پرامن اور جامع معاشرے کی تشکیل کے لیے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی ضرورت پر بھی زور دیاہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اپنی گفتگو کے دوران، جس میں بڑی تعداد میں تاجر برادری کے رہنماؤں، طلباء اور سول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی، مولانا طارق جمیل نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات کے بجائے مشترکہ اقدار اور مشترکہ انسانیت پر توجہ دیں۔