وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام مختصر دورے پر ٹورنٹو پہنچ گئے۔
پیرسن ایئر پورٹ پر مسلم لیگ ن کینیڈا کے صدر سہیل اختر وڑائچ، سینئر نائب صدر اکمل شہزاد باجوہ، نائب صدر راجہ شفیق، نائب صدر چوہدری عرفان، انجارچ میڈیا وِنگ پیر عدنان بودلہ، صائمہ حماد، واحد خان اور ساجد نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔
اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام ٹورنٹو میں کشمیری رہنماؤں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور ایک تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔