• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: 2 ماہ میں بارشوں اور سیلاب سے 88 افراد جاں بحق، 129 زخمی

 
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے خیبر پختون خوا میں یکم جولائی سے اب تک کی بارشوں اور سیلاب سے ہوئے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 ماہ کے دوران صوبے میں بارشوں اور سیلاب میں 88 افراد جاں بحق جبکہ 129 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 19 خواتین اور 43 بچے جبکہ 26 مرد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 29 خواتین، 61 بچے اور 39 مرد شامل ہیں۔

بارشوں سے مجموعی طور پر 958 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 698 گھروں کو جزوی اور 260 گھروں کو مکمل نقصان ہوا۔

قومی خبریں سے مزید