• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دی ڈپلومیٹ‘ نے پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش کی: عطاء تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے ’دی ڈپلومیٹ‘ جریدے میں شائع مضمون پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جریدے نے آرٹیکل میں پاکستان کے دیرینہ دوست چین سے تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔

ایک بیان میں عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر ایسے حملے کامیاب نہیں ہوں گے۔

عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل میں دیا گیا تاثر غلط اور گمراہ کن ہے جو پاکستان کے عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی شخصیات کے دورے پورا سال جاری رہتے ہیں۔ 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرٹیکل میں دورے اور دہشت گردی کے واقعات کے درمیان گمراہ کن ربط کی کوشش کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید