پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا کہنا ہے کہ بجٹ ایشو پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی غلط فہمیاں جلد دور کردیں گے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بیان پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ردِ عمل بھی آگیا۔
ترجمان پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ پی ایس بی اور وزارت کھیل نے ہمیشہ تعاون کیا، مل کر چلنا چاہتے ہیں۔
ترجمان پی ایچ ایف نے کہا کہ چین میں لمبا کیمپ لگانے کا پلان تھا، جس کا مجوزہ بجٹ مانگا۔ چیمپئنز ٹرافی کےلیے زیادہ لڑکوں کو چین میں تیاری کروانا چاہتے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجوزہ بجٹ بھجوانے میں تاخیر ضرور ہوئی مگر مل بیٹھ کر معاملہ حل کریں گے۔ ٹکٹس کا انتظام خود کیا، اسپورٹس بورڈ رقم دے گا تو ادائیگی کردیں گے۔