• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض کو 4 گھنٹے حراست میں رکھ کر رہا کردیا


پولیس نے جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض کو 4 گھنٹے حراست میں رکھ کر رہا کردیا۔

جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ کے رکن اور ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اطلاقی کیمیا ڈاکٹر ریاض احمد پر اسرار طور پر لاپتا ہوگئے تھے، وہ آج سینڈیکیٹ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے گھر سے سوا ایک بجے دوپہر نکلے تھے۔

اس سے قبل جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی اہلیہ صوفیہ حسنین نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شام پانچ بجے یونیورسٹی سے فون آیا کہ ڈاکٹر ریاض یونیورسٹی نہیں پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں یونیورسٹی ملوث ہے کیونکہ ریاض یونیورسٹی کے کام سے نکلے تھے، بہادرآباد تھانے میں شور مچانے پر شوہر سے ملاقات کروائی گئی۔

اہلیہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ریاض کی حالت ٹھیک تھی، بتایا کہ انہیں ٹیپو سلطان روڈ سے اٹھایا گیا تاہم اب ریاض اور ان کی گاڑی کو بہادر آباد تھانے سے کہیں اور لے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے کہا ہے کہ پروفیسر ریاض کو ابھی کچھ دیر میں چھوڑ دیا جائے گا، پروفیسر ریاض سے کچھ ویریفکیشن کرنا تھیں۔

قومی خبریں سے مزید