• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین کراچی پہنچ گئے

کراچی(این این آئی)عراق میں بغداد ایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانی زائرین عراقی ایئر ویز کی پرواز آئی اے 2431کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ پہنچ گئے۔ دو طیاروں میں خرابی کے باعث 654زائرین بغداد ائیر پورٹ پر پھنس گئے تھے ۔ عراقی ایئر ویز کی پرواز آئی اے 2431پاکستانی زائرین کو لے کرہفتہ کی صبح 6بج کر 15منٹ پر کراچی ایئر پورٹ پہنچی۔پاکستان پہنچنے والے زائرین میں مشہور نوحہ خواں شاہد حسین بلتستانی بھی شامل تھے۔زائرین کی آمد سے قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاتھا کہ ان سے رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے ملاقات کرکے مسئلہ کی طرف توجہ دلائی تھی جس پر انہوں نے عراقی سفیر سے بات کی تھی۔دفتر خارجہ کے مطابق عراق ایئر ویز کے دو طیاروں میں فنی خرابی کے باعث 654 پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے تھے۔وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے معاملے سے متعلق عراق میں پاکستانی سفیر ذیشان احمد کو فون کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید