اسلام آباد(آئی این پی ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ رواں ہفتے اسمبلی سیشن میں بات ہوگی کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے یا نہیں۔ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے تمام جماعتوں کواعتماد میں لیں گے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ اپنے ایک بیان میں ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف کا ابھی تک باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں اگر وہ باہر گئے بھی تو واپس آئیں گے، پارٹی انہوں نے ہی چلانی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے بار بار کہا ہے مذاکرات کرنے چاہئیں، خالد مقبول صدیقی، مولانا فضل الرحمان بھی مذاکرات کا کہتے ہیں۔