• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی پائپ لائنز میں دھماکے امریکا، یوکرین، پولینڈ اور جرمنی کے تعاون سے ہوئے، ترک میڈیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپ کو گیس فراہم کرنیوالی روسی پائپ لائنز نارڈ اسٹریم اور نارڈ اسٹریم ٹو میں دھماکے امریکا، یوکرین، پولینڈ اور جرمنی کے تعاون سے کیے گئے تھے۔

نارڈ اسٹریم اور نارڈ اسٹریم 2 میں دھماکے 26 ستمبر 2022 کو ہوئے تھے، جرمنی، ڈنمارک اور سوئیڈن کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائنوں کو ثبوتاژ کیا جانا خارج از امکان نہیں۔

نارڈ اسٹریم کو آپریٹ کرنیوالی کمپنی کے مطابق مرمت کے کام سے متعلق ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، پائپ لائن کی تباہی کو روس نے بین الاقوامی دہشتگردی قرار دیا تھا اور اسی حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہےکہ نارڈ اسٹریم کی تباہی سے متعلق روس نے ڈیٹا مانگا تھا جو تاحال نہیں دیا گیا۔ 

ترک میڈیا کے مطابق تمام تحقیقی ادارے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ثبوتاژ طاقتور ممالک کی مداخلت کے بغیر ممکن نہیں اور یہ کہ روس ابتدا ہی سے اس پائپ لائن کا مخالف تھا۔

حقائق نشاندہی کرتے ہیں کہ نارڈ اسٹریم کو تباہ کرنے سے متعلق امریکا، یوکرین، پولینڈ اور جرمن کو نہ صرف علم تھا بلکہ اس میں ان ممالک کا تعاون بھی شامل تھا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید