• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا عوام کو ریلیف، ڈیزل 3.32، پٹرول 1.86 روپے فی لٹر سستا، ایل پی جی مہنگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری کردہ بیان کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 266.07 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، اسی طرح پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.86 روپے کمی کی گئی ہے،پٹرول کی قیمت 260.96 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 259.10 فی لیٹر روپے ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لیٹر کے بعد 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 157.02 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.05 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024ءسے ہوگا۔ادھر ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 82 روپے 84 پیسے مہنگا کردیا گیاہے۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے لیے ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید