• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

روس کا ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے بعد کم چٹکا کے علاقے میں لاپتا ہوگیا، حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت 22 افراد سوار تھے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے کرمنل کیس کے تحت واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جس میں ٹریفک سیفٹی قوانین اور فضائی ٹرانسپورٹ آپریشن کی خلاف ورزی جیسی شقیں بھی شامل ہیں۔

خبر  رساں اداروں کے مطابق 40 سے زائد اہلکار لاپتا ہیلی کاپٹر کی تلاش میں ہیں، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث ہیلی کاپٹر کا پتا نہیں لگایا جاسکا۔

روسی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر سے رابطہ بھی ممکن نہیں ہو پارہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید