• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کے شعبے میں 12 سال سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، ڈاکٹر غلام شبیر

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر غلام شبیر نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن صحت کی سہولیات بہتر کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام شبیرنے کہا 12سال سے صحت کے شعبےمیں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ 

انھوں نے کہا کہ ایف بی آر نے پی او ایس سسٹم کے ذریعے ظالمانہ ٹیکس لگا دیے ہیں۔ 

ڈاکٹر غلام شبیر کے مطابق کلینکس اور چھوٹے اسپتالوں میں عملے کو بڑھانے کا کہا جا رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا پرائیویٹ کلینکس پر مزید مالی بوجھ ڈالنے سے علاج مہنگا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید