بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف سے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ سے مبینہ فراڈ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سید عامر شاہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسکی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
مخدوم سید عامر نے اس حوالے سے بتایا کہ خود کو پیپلز پارٹی کا جنرل سیکریٹری ظاہر کرنے والے نے پراجیکٹ منظوری کے بدلے 7 لاکھ مانگے۔
ایف آئی آر کے مطابق مخدوم سید عامر علی شاہ نے مطلوبہ رقم ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی۔