• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی، حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے بھی معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہوں گے، حکومت کی رائیٹ سائزنگ پالیسی پر تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ فچ کے بعد موڈیز نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا جو عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کر رہی ہے، پنجاب میں بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا، پیٹرول مزید سستا کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جولائی میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی کے بعد افراط زر کی شرح 11 فیصد رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ معاشی ماہرین کی ستمبر میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی خوش آئند ہے۔

قومی خبریں سے مزید