• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

جوہر آباد پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم شیراز جنرل اسٹور ڈکیتی میں ملوث نکلا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو دستگیر میں شیراز جنرل اسٹور میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، دورانِ ڈکیتی گرفتار ملزم جنرل اسٹور کے مالک شیراز خان کی مزاحمتی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 3 مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران 1 لاکھ روپے کی رقم لوٹی تھی، ملزمان مزاحمت پر شیراز کو پیٹ میں گولی مار کر فرار ہو گئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ جوہر آباد پولیس سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے شیراز جنرل اسٹور ڈکیتی میں سہولت کاری کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے مطابق اس کا بہنوئی کاشف اور اس کا دوست شفیق سمیت 2 نامعلوم ملزمان جنہیں شفیق لے کر آیا تھا، ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے جبکہ کاشف کا اسلحہ استعمال کیا گیا تھا، ڈکیتی کے لیے اسلحہ فیضان نے پہنچایا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق فیضان کے انکشافات پر دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید