سکھر (بیورو رپورٹ) دریائے سندھ کے گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ اس سلسلہ میں انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 233229، اخراج 208291کیوسک، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 184300، اخراج 170650 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 339018، اخراج 335618 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔