• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھول نگر، طلباء کو نہ بٹھانے والے ڈرائیور نے بس طالبعلم پر چڑھا دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پھول نگر میں بائی پاس کے قریب بس کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو کے ذرائع کے مطابق طلباء نے انسٹیٹیوٹ جانے کے لیے بس روکنے کی کوشش کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈرائیور کے بس بھگانے کی کوشش میں طالب علم بس کے نیچے آ کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا تعاقب کر کے بس تحویل میں لے لی گئی ہے جبکہ بس کا عملہ فرار ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید