کوئٹہ کے گورنمنٹ سائنس کالج میں آگ لگنےکے واقعے کے بعد تدریسی عمل معطل ہوگیا۔
کالج کے طلباء تدریسی عمل کی بندش کے خلاف کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق کالج انتظامیہ نے واقعے کو شارٹ سرکٹ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج نہ کروانے کا مراسلہ دیا ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت نے سائنس کالج میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ سائنس کالج کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام جلد شروع کیا جائےگا۔