• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: عالمی اعزاز ایس ایس پی رفعت بخاری کے نام

ایس ایس پی رفعت بخاری ---- فائل فوٹو
ایس ایس پی رفعت بخاری ---- فائل فوٹو 

پنجاب پولیس کی خاتون افسر رفعت بخاری نے عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔

ایس ایس پی رفعت بخاری کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے ایکسیلینس ان پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ایوارڈ کی تقریب امریکا کے شہر شکاگو میں منعقدہ 61 ویں سالانہ کانفرنس میں ہوئی۔

پنجاب پولیس کی ترجمان ایس ایس پی رفعت بخاری ان دنوں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کے لیے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی صدر ڈیبرا فریڈ نے ایس ایس پی کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو مبارک باد دی۔

قومی خبریں سے مزید