لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے پی ٹی آئی گجرات کے صدر سلیم سرور کی نظر بندی سے متعلق کیس جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں بھیجنے کی سفارش کر دی۔
پی ٹی آئی گجرات کے صدر سلیم سرور کی نظر بندی کے خلاف سلیم سرور کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر جسٹس شہباز رضوی نے سماعت کی۔
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ نظر بندی کا حکم سیاسی سرگرمیاں روکنے کے لیے ہے، پی ٹی آئی گجرات کے صدر سلیم سرور کو رہا کیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے کیس جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں بھیجنے کی سفارش کر دی، سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔