• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم خراب، اسلام آباد کی فلائٹ کو لاہور اتار لیا گیا، آصفہ بھٹو بھی سوار تھیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے اسلام آباد جانیوالی نجی فلائٹ کو لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔

 چیئرمین قائمہ کمیٹی سول ایوی ایشن نوابزادہ افتخاراحمد کا کہنا ہے کہ جہاز میں خاتون اول رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری سوار تھیں، نوید قمر، قادر پٹیل، فاروق ستار، ن لیگ، ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی  بھی طیارے میں سوار تھے۔

نوابزادہ افتخار کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک کے کرم سے تمام مسافر محفوظ ہیں، جہاز نے محفوظ لینڈنگ کی، موسم کی خرابی سے فلائٹ کا رخ موڑا گیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث 4 فلائٹس کا رخ لاہور موڑ دیا گیا، ریاض سے فلائٹ ای آر 808 اور جدہ سے آئی پی اے 271 کو لاہور میں اتارا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے آنے والی پی ایف 123، کوالالمپور سے آئی پی کے 895 کو بھی لاہور اتارا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید