کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی ائرپورٹ پر 3 دن قبل ہنگامی لینڈنگ کرنے والا میں قطر ایئر ویز کا طیارہ مرمت کے بعد پیر کی شب اپنے ہیڈ کوارٹر دوحہ روانہ ہوگیا۔ قطر ایر ویز کی دوحہ سے فلپائن کی پرواز کیو آر 926کے طیارے کا ایک انجن بند ہونے پر پائلٹ نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ مسافروں کو متبادل پرواز سے اینجلس سٹی روانہ کیا گیا تھا اور طیارے کی مرمت کا کام قطر ایئر ویز کے انجینئرز کررہے تھے۔