• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی شیخہ مہرہ نے طلاق کے بعد بیٹی کو ’سب کچھ‘ قرار دیدیا

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے بیٹی کی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر شیئر کی گئی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کی جانب سے نئی پوسٹ میں اُن کی ننھی سی بیٹی کو نئے انداز میں اور پہلے سے تھوڑا واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

شہزادی شیخہ مہرہ کی ’کیوٹ‘ ننھی بیٹی نے گلابی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جبکہ اُن کی والدہ نے معمول کے مطابق بیٹی کے چہرے کو مکمل دکھانے سے گریز کیا ہے۔

شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی بیٹی کے ہونٹوں اور تھوڑی کو دل کے ایموجی سے چھپا رکھا ہے۔


اس پوسٹ کے کیپشن میں شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی بیٹی کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔

شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے بیٹی کے لیے لکھا ہے کہ ’میرا سب کچھ۔‘

خاص رپورٹ سے مزید