• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: 2 ماہ میں بارشوں سے 34 افراد جاں بحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے بلوچستان میں یکُم جولائی سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 2 ماہ میں بارشوں سے مختلف واقعات میں 34 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے جاں بحق افراد میں 13 مرد، 19 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔

بلوچستان میں بارشوں سے 895 مکان مکمل تباہ اور 14131کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

صوبے میں بارشوں سے 7 پُل متاثر، 74 کلو میٹر سڑکوں کو نقصان اور 373 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کتنی بارش ہوئی؟

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24  گھنٹوں کے دوران زیارت میں 22 ملی میٹر، قلات میں 13 اور لورالائی میں 11ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید