لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے بدتمیزی کرنے پر وکیل کو گرفتار کروا دیا۔
عدالتی حکم پر لاہور ہائی کورٹ کی سیکیورٹی نے زاہد محمود گورایہ ایڈووکیٹ کو تحویل میں لے لیا۔
وکیل زاہد محمود گورایہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے توہینِ عدالت کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
زاہد محمود گورایہ ایڈووکیٹ زبردستی روسٹرم پر آ گئے تھے، جنہوں نے عدالتی حکم کے باوجود کمرۂ عدالت میں بدامنی کی صورتِ حال پیدا کی، عدالتی حکم عدولی پر سیکیورٹی طلب کی گئی۔
سابق چیف جسٹس ملک شہزاد خان نے زاہد محمود گورایہ ایڈووکیٹ کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔