• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کتنی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہوا؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بنگلا دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش کر دیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سر زمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حال ہی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر اس کو وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستان ٹیم دو مرتبہ نیوٹرل وینیو پر بھی اپنی ہوم سیریز ہار چکی، 2002ء میں آسٹریلیا نے سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں پاکستان کو شکست دی تھی اور 2017ء میں سری لنکا نے پاکستان کو 0-2 سے یو اے ای میں ہرایا تھا۔

یہ پاکستان ٹیم کی مجموعی طور پر 17 ویں سیریز میں وائٹ واش شکست ہے، 13 سیریز پاکستان حریف کے ہوم گراؤنڈ پر ہارا ہے، جن میں سے 7 سیریز وائٹ واش کا سامنا اسے آسٹریلوی سر زمین پر کرنا پڑا۔

پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا میں 1972ء، 1999ء، 2004ء، 2009ء، 2016ء اور 2023ء کے ہر ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے علاوہ 2002ء، 2013ء اور 2018ء میں اسے جنوبی افریقا میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

2016ء اور 2020ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں وائٹ واش شکست ہوئی تھی، دونوں سیریز پاکستان 0-2 کے مارجن سے ہارا تھا۔

2014ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں 0-2 سے وائٹ واش شکست ہوئی تھی اور اب پاکستان کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر بنگلا دیش نے 0-2 سے ہراکر وائٹ واش مکمل کر لیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید