• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 23 لاکھ روپے نقد برآمد

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

سندھ پولیس نے کراچی کے نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود بلاک بی میں واحد کالونی میں واقع کھنڈو گوٹھ میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر 23 لاکھ 35 ہزار روپے نقد اور منشیات برامد کر لی جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر منظم جرائم کے خلاف قائم کی گئی ٹاسک فورس نے چھاپہ مار کارروائی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس پی گلشنِ اقبال سید عبدالرحمٰن خفیہ اطلاع پر رات گئے گلشنِ اقبال اور پی آئی بی کالونی تھانوں کے ایس ایچ اوز اور نفری کے ہمراہ ویسٹ زون کے ضلع سینٹرل کے نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود بلاک بی میں پہنچے۔

پولیس حکام کے مطابق ریلوے پھاٹک کے قریب اڈے پر چھاپے مار کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس نے 86 گرام منشیات، 23 لاکھ 35 ہزار روپے نقد اور موبائل فون وغیرہ برآمد کیے۔

پولیس حکام کے مطابق اس چھاپے کا مقدمہ نمبر 262/24 ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد عبدالرسول سیال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں سخی الرحمٰن نامی ملزم کو مفرور ظاہر کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید