• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پھل بیچنے والی خاتون کا مغوی بچہ بازیاب، ملزمان گرفتار، پولیس ترجمان

اسلام آباد میں فروٹ کی ریڑھی لگانے والی خاتون کے بچے کو اغوا کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ 

پولیس کے مطابق خاتون تھانہ کوہسار کے علاقہ ایف سکس میں فروٹ کی ریڑھی لگاتی ہے۔ خاتون کے ساتھ اس کا 7 ماہ کا بچہ بھی ہوتا ہے، جسے 31 اگست کو گاڑی میں سوار ملزمان نے اغوا کرلیا۔ 

پولیس ترجمان نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے اس واقعے کا نوٹس لیکر بچے کی فوری بازیابی کے احکامات دیے۔

پولیس ترجمان نے کہا ڈی آئی جی مصطفیٰ تنویر کی زیرنگرانی آرڈی یو کی 10 ٹیمیں بنائی گئیں، پولیس ٹیموں نے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرلیا اور اغوا میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔  

ترجمان نے کہ بچے کو قانونی کارروائی کے بعد والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر نے بچے کی والدہ سے ملاقات کی، بچے کی والدہ نے اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید