جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک خاندان اس وقت حیران رہ گیا جب ان کے گھر کے بیڈ روم میں 9 فٹ لمبا کنگ کوبرا چھپا ہوا پایا گیا۔ بیڈ روم میں چھپے بیٹھے اس بڑے سانپ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ بڑا سانپ کسی طرح رینگتا ہوا گھر کے کمرے میں داخل ہونے کے بعد ایک لکڑی کے ڈبے میں گھس گیا۔
اہل خانہ نے جب اس خطرناک اور بڑے سانپ کو دیکھا تو انھوں نے فوراً محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے مدد طلب کی۔
جس پر محکمہ جنگلات نے آگمبے رین فارسٹ ریسرچ اسٹیشن سے رابطہ کیا جہاں سے ماہرین کی ایک ٹیم سانپ کو ریسکیو کرنے پہنچ گئی۔
ریسکیو آپریشن کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی موجودگی میں کنگ کوبرا کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔