• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے دور کی خارجہ پالیسی نے تنازعات پھیلنے سے روکے، میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔

اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی، سب واقف ہیں، میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے دور میں ایران کے پاس حماس اور حزب اللّٰہ کیلیے رقم نہیں تھی، ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی، دہشتگردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید