اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پسوال سنگجانی کے مقام پر جلسے کی اجازت دی گئی ہے، جلسے کےلیے تحریک انصاف مکمل قواعد و ضوابط کی پابند ہوگی۔
خیبر پختونخوا، پنجاب سے آنے والے شرکاء جلسہ کو موٹروے استعمال کرنا ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسہ کےلیے تحریک انصاف کو این او سی جاری کردیا۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جلسہ ہوگا ہر حال میں ہوگا، رکاوٹیں ڈالی گئیں تو دیکھنا ان کے ساتھ کرتے کیا ہیں۔