• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گرنے سے اہلکار ہلاک، تحقیقات شروع

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کی رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گرنے سے ایک نیوی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ 

رائل نیوی نے کہا کہ نیوی اہلکار ایچ ایم ایس کوئین الزبتھ ایئرکرافٹ کیریئر کے ساتھ بدھ کی شب تربیتی مشق کر رہا تھا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق رائل نیوی نے حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا، جبکہ تحقیقات شروع کردی گئیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے حادثے میں رائل نیوی کے رکن کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید