سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ایئرلائنز کےلیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔
سی اے اے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ مسافروں کو ٹکٹ میں پی این آر کے معاملے پر بورڈنگ سے نہ روکا جائے اور پی این آر پالیسی کو تمام ایئرلائنز اپنی ویب سائٹ پر لازمی اپ ڈیٹ کریں۔
ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹریول ایجنٹس مسافروں کی بکنگ کے وقت پالیسیوں پر عمل کریں۔
اتھارٹی نے کہا کہ تمام ایئرلائنز سی اے اے کی ہدایت پر عمل درآمد کریں۔