• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں 13 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں 13 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 91پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 85پیسے تک کا اضافہ ، جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے278.70روپے سے کم ہو کر 278.60 روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 278.80 روپے سے کم ہو کر 278.75 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 13 پیسے کے اضافے سے 279.20 روپے سے بڑھ کر 279.33 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 280.25 روپے پر برقرار رہی،یورو کی قیمت خرید 91 پیسے کے اضافے سے 307.39 روپے سے بڑھ کر 308.30 روپے اور قیمت فروخت 64 پیسے کے اضافے سے 309.87 روپے سے بڑھ کر 310.51 روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 85 پیسے کے اضافے سے 365.37 روپے سے بڑھ کر 366.22 روپے اور قیمت فروخت 81 پیسے کے اضافے سے 367.70 روپے سے بڑھ کر 368.51 روپے ہو گئی۔

بزنس سے مزید