گلگت ( نثار عباس نامہ نگار) جی بی اسمبلی کا ایوان جمعرات کے روز مچھلی منڈی بن گیا۔اپوزیشن ممبر اور سابق وزیر قانون سید سہیل عباس نے نے صوبائی وزیر راجہ ناصر کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہاتھ پائی تک پہنچ گیا، گزشتہ روز جی بی اسمبلی کا 32 واں اجلاس سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے دوسرے روز ایوان کا ماحول اس وقت کشیدہ ہوا جب حکومت کی اتحادی جماعت کے رکن امجد حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے گلگت بلتستان میں معدنیات سے متعلق ایوان میں تحریک التوا پیش کی گئی۔